پی ٹی آئی پر پابندی

عون چوہدری کا پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری اور وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر عون چودھری نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کر دی۔
درخواست میں پی ٹی آئی پر ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا۔
عون چودھری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے