نواز شریف کی بریت

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کا فیصلہ جاری

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بریت کا فیصلہ جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے، ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے، سابق حکومت نے نیب کو نواز شریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لیے ریفرنس پر مجبور کیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون نے کہا مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کیساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگرملزمان کو دیا گیا۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور انکی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غيرمنجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگرکوارسال کی جائے۔
عدالتی معاون کے مطابق نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار اپنایا نہیں گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا