شانگلہ پہاڑی تودہ

شانگلہ، پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق

شانگلہ (ویب دیسک) شانگلہ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کوئک رسپانس دیتے ہوئے کارروائیاں شروع کیں۔ کارروائیوں کے دوران اب تک ملبے تلے دبے 8 بچوں کی نعشیں نکال لی گئِیں، مقامی افراد کے مطابق اب بھی متعدد بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کی امدادی کارروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی