چین سکول حملہ

چین، سکول میں چاقو حملہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے سکول پر حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، ذراائع کے مطابق ایک شخص نے کنڈر گارٹن ( کے جی) سکول میں گھس کر چاقو سے وار کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کےمطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور دو والدین بھی شامل ہیں جب کہ ایک شخص زخمی ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ کیس ایک غیر ارادی طور پر حملے کا ہے، واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اگست میں بھی چین کے جنوب مشرقی صوبے جیانگ ژی میں ایک سکول میں حملہ کیا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اپریل 2021 میں چاقو سے حملوں میں 2 بچے ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ اکتوبر 2018 میں بھی ایک سکول میں حملہ کیا گیا تھا جس میں 14 بچے زخمی ہوگئے تھے.

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا