امریکہ میں طوفانی بارشیں

امریکہ میں طوفانی بارشیں، شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی

نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک میں سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث کئی افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔ کئی علاقوں میں سیلاب سے سڑکیں بہہ گئی ہیں اور لوگ محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے پر مجبور ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
نیویارک سے بوسٹن تک 13 ملین افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں، مضافاتی علاقے میں بارشوں کے سبب گورنر نیویارک نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی