متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالر موصول

اسلام آباد: سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سٹیٹ بنک کے اکاونٹ میں ایک ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں جس کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کر دی ہے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کا قرض دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی یقین دہانی وزیراعظم اور آرمی چیف کو کرا دی گئی تھی۔
انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف اور عوام کی جانب سے یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے اور 14 جولائی کو زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔ ہم چودہ پندرہ ارب ڈالر کے درمیان زرمبادلہ کے ذخائر لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ڈیفالٹ کا راگ الاپنے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں، پاکستان انشااللہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں:  عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان