گیس کی پیداوار صفر ہونے کی وجہ سے مزید بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک: گزشتہ دو سال میں پیداوار صفر ہونے کے باعث گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کے خدشات ہیں جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں گیس کی چوری کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں بشمول پشاور میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کے باعث شہریوں نے ڈائریکٹ گیس کنکشن حاصل کئے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان روزانہ ہو رہا ہے جبکہ گیس کے پیداواری ضلع کرک میں بھی گیس کی چوری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی کے باوجود پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ دو مالی سال کے دوران قدرتی گیس کی پیداوارمیں ایک یونٹ کا بھی اضافہ نہ ہو سکا ہے اور اگلے تین سال کے دوران بھی قدرتی گیس کی پیداوار میں مزید اضافے کا امکان نہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان