محرم صفائی آپریشن پلان

عشرہ محرم صفائی آپریشن کا پلان تیار، 300 اہلکار حصہ لیں گے

ویب ڈیسک: واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے عشرہ محرم کے دوران صفائی کیلئے پلان کو حتمی شکل دیدی۔ 300 سے زائد اہلکار زون اے کی یونین کونسل 9، یو سی 69 وڈپگہ اور زون بی کی یونین کونسل 9، 14، 15، 16، 17، 18 اور 19 میں دن رات صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات فراہم کریں گے، یو سی 9 اور 69 میں دو شفٹوں جبکہ زون بی کی یونین کونسلوں میں تین شفٹوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔ پلان کے مطابق صفائی آپریشن میں 124 سنیٹری ورکرز، 82 کٹھہ قلی، 28 ہیلپرز حصہ لیں گی، 52 منی ڈمپرز، 8 کمپیکٹرز، 6 واٹر ٹینکرز اور 6 بائوزرز کے ذریعے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا، گلی محلوں میں چھڑکائو کے ساتھ روٹس کی دھلائی کی جائے گی، چونا ڈالا جائے گا، فوگ سپرے بھی کیا جائے گا، 9ویں اور 10ویں محرم کو اضافی عملہ اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ ضرورت کی بنیاد پر مزید عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔ محرم آپریشن کیلئے چار فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں جن میں چیف میونسپل انسپکٹر مختیار، میونسپل انسپکٹر صدیق اللہ، سپروائزر بشیر اور میونسپل انسپکٹر شادمان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل