لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آلات کی خریداری اور بھرتیوں پر پابندی

ویب ڈیسک:ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس گزشتہ روزمنعقدہوا ۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق 41 ویں بی او جی اجلاس کی صدارت چیئرمین بی او جی پروفیسر محمد زبیر خان نے کی جبکہ ممبرز میں ڈاکٹر موسیٰ کلیم ، محمدفہیم صدیقی، شاندانہ سعد ملک، ڈاکٹر غلام صدیق اور سیف اللہ خان شامل تھے۔بی او جی اجلاس میں تین ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
جس میں 39اور 40ویں بورڈ میٹنگز منٹس کی منظوری کے علاوہ ڈین و چیف ایگزیکٹیو آفیسر،میڈیکل ڈائریکٹر ،ہسپتال ڈائریکٹر ،ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر،نرسنگ ڈائریکٹر اور فنانس ڈائریکٹرکی بورڈ کو بریفنگ شامل تھیں۔ مذکورہ بورڈ میٹنگ میں ہسپتال کے انتظامی امور کے بارے بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی معلومات شیرکی گئیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ بورڈ نے غیر معینہ مدت کیلئے ایل آر ایچ میں مزید مشینری اور آلات کی خریداری اورہر قسم کی تقرری پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب