سعودی سکالر نے یوٹیوب کی کمائی حرام قرار دے دی

ویب ڈیسک: سعودی اسکالر، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر عبدالمقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال، جس کے جواب میں اسکالر عاصم الحکیم نے لکھا کہ یہ حرام ہے۔ عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی تاہم ان کے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان موجود ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہا ہے، اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتا ہے، اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام مواد جس میں میوزک، خاتون، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد اپ لوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ