کوہستان سیلاب

کوہستان سیلاب، شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ بہہ گیا، مسافر پریشان

ویب ڈیسک: کوہستان میں بارش کے باعث سیلاب، شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ بہہ جانے سے مسافر پھنس گئَے، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ بہہ گیا جہاں درجنوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عرفان اللہ محسود نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں اپر کوہستان کی تحصیل ہربن کے لاچی نالہ میں سیلاب آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ایک مسجد، پولیس سٹیشن، ایک ہوٹل اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور سیلاب کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ بھی بہہ گیا جس کے باعث کئی مسافر وہاں پھنس گئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراہ قراقرم بحال ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ لاچی نالے میں بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
تحصیل چیئرمین نے بتایا کہ لگتا ہے کہ اپر کوہستان اور گلگت بلتستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگی کیونکہ شاہراہ قراقرم پچھلے کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر بند رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ