385 پاکستانی بازیاب

لیبیا میں انسانی سمگلروں پر چھاپے، 385 پاکستانی بازیاب

ویب ڈیسک: لیبیا میں انسانی سمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرالیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی سمگلروں کے ایسے گوداموں پر مارے گئے جہاں انسانوں کو چھپایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریباً 8 کلومیٹر جنوب میں الخیر کے علاقے میں سمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا۔ اِن میں بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا، حکام کے مطابق پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن انہیں سمگلروں نے حراست میں لے لیا اور رہائی کے لیے تاوان مانگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری