ایران میں گرمی

ایران میں شدید گرمی کے باعث 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران میں گرمی کی غیر معمولی شدت کے باعث 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کے باعث ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث ملک بھر میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، بینک، سکولز اورحکومتی دفاتر سب بند ہوں گے، رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ایرانی شہر اہواز میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جا پہنچا تھا، تہران میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان