پولیو مہم میں موٹر سائیکلز استعمال

انسداد پولیو مہم میں موٹر سائیکلز استعمال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس، 7 اگست سے شروع ہونے والے پولیو مہم میں موٹر سائیکلز استعمال کرنے کا فیصلہ، انکاری والدین میں مزید کمی لانے، آئندہ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کرینگے مہم کے دوران تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ شام کے اوقات جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی جبکہ رواں ماہ 7 اگست سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔
اجلاس میں کمشنر پشاور نے انکاری والدین کی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقی ماندہ انکاری والدین کو بھی راضی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پولیو مہم میں آزمائشی بنیاد پر موٹر سائیکلوں کا استعمال کیا جائے گا اور پولیو کی ٹیمیں موٹر سائیکلز کے ذریعے گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تجربے کی کامیابی کے بعد آ ئندہ پولیو مہمات میں موٹر سائیکلز استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا