ٹرمپ عدالت میں پیش

ٹرمپ نے عدالت میں پیش ہو کر خود پر عائد الزامات مسترد کر دیئے

ویب ڈیسک: صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس میں ٹرمپ نے خود کو بے قصور قرار دیدیا، امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں پیش ہو کر خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے آپ کو بے قصور قرار دے دیا۔ گزشتہ دنوں سابق امریکی صدر پر 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے۔ سابق صدر ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد غیر قانونی طور پر عہدے پر براجمان رہنے کی کوشش کی تھی۔ یہ سابق صدر کی گزشتہ چار مہینوں میں تیسری پیشی تھی۔ اس موقع پر سابق صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ انہیں جوبائیڈن کی وجہ سے گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جج کی جانب سے کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو مقرر کی گئی ہے، مقدمےکی سماعت پہلے صدارتی مباحثے کے 5 روز بعد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا