حفیظ شیخ نگران وزیراعظم

حفیظ شیخ کا نام نگران وزیراعظم کیلئے فہرست میں شامل

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے جبکہ اس فہرست میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے، منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، وہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے، انہیں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان