اسرائیلی فوج کے حملے

دمشق، اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 شامی فوجی جاں بحق

ویب ڈیسک: شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب کیا گیا۔ ذرائع نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت دمشق کے قریب ہونے والے حملے میں کچھ ہتھیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شامی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا، اس حملے سے متعلق اسرائیل نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا، اسرائیل کی جانب سے اکثر شام میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے منسلک فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر