شجر کاری مہم کا فیصلہ

پشاور، حکومت کا 14 اگست سے شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح 14 اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر بلدیات ساؤل نذیر ایڈووکیٹ کے مطابق جشن آزادی کے دن سے صوبہ بھر کی سرکاری عمارتوں، چوراہوں اور روڈز پر سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سیکٹری لوکل گورنمنٹ، سیکٹری لوکل کونسل بورڈ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈی جی پی ڈی اے اور دیگر کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں۔ سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہے اور اس خطرے سے زیادہ شجر کاری کر کے ہی بچا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی