لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر بارڈر حکام نے افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انے والے خالی ٹرک سے 32 کلو منشیات برامد کر لی گئی ہے۔ اس کارروائی میں ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔
خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے حوالے سے بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ میں لی گئی منشیات میں 18 کلو ہیروئن اور 14 کلو آئس شامل ہے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منشیات سمگلنگ کے اس واقعہ کے بعد طورخم سرحد پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو علی امین گنڈاپور سے زبان درازی لے ڈوبی