صحت کارڈ پر علاج بحال

پشاور، ادارہ امراض قلب میں صحت کارڈ پر علاج بحال

ویب ڈیسک: پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پشاورمیں صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج بحال کردیا گیا ہے۔ انشورنس کمپنی کے ذمے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پشاورمیں مریضوں کیلئے مفت علاج کی سہولت کو ہفتہ کے روزمعطل کردیا تھا جس پر محکمہ صحت کی جانب سے منگل کے روز ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاہم گذشتہ روز ہیلتھ سیکرٹریٹ میں صحت سہولت پروگرام اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان ملاقات کے بعد ہسپتال میں دل کے آپریشن اور اس سے وابستہ علاج کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ سیکرٹریٹ میں مشیر صحت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت صحت کی خدمات فوری طور پر دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ساتھ 1.2 بلین روپے کے زیر التواء واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بات چیت کی گئی ہے کیونکہ ان پیسوں کے بغیر ہسپتال میں مریضوں کیلئے کارڈیک کیئر سروسز جاری رکھنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  رفاح پر ممکنہ اسرائیلی آپریشن سے 12 لاکھ افراد متاثر ہونگے، یونیسف