خیبر بارودی مواد کا دھماکہ

خیبر، نہرہاو میں بارودی مواد کا دھماکہ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ کے قریب نہرہاو میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کی تصدیق سیکورٹی ذرائع نے کر دی ہے، ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت اس علاقے سے سیکورٹی اہلکار گزر رہے تھے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے جسے فوری طبی امداد کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا