پرائمری سکول تعمیر

صوبہ بھر میں 100 پرائمری سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے ضرورت کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک سو پرائمری سکول تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے اس حوالہ سے محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پرائمری سکولوں میں طلبہ کی گنجائش بہت زیادہ ہے اور بیشتر اضلاع میں نئے پرائمری سکولوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر مردانہ اور زنانہ سکولوں کی تعمیر کیلئے 3 ارب 66 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔ اب اس لاگت کو اضافہ کے ساتھ 3 ارب 56 کروڑ 59 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کو تخمینہ لاگت پر مشتمل مسودہ ارسال کر دیا گیا ہے جہاں سے منظوری کی صورت میں مجوزہ سکول ضرورت کی بنیاد پر قائم کرنے کیلئے جگہ کی نشاندہی کی جائے گی۔ جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں زمین مختص کر کے سکولوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی