پاکستان کی پانچویں پوزیشن

ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن

ویب ڈیسک: ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں چین کو شکست دے کر پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ اس ایونٹ میں پاکستان کی چین کو دوسری شکست ہے۔ ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کیلئے بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقابلہ شروع ہوتے ہی مخالف ٹیم کے خلاف گولز کی برسات کردی۔
پہلے کوارٹر میں پاکستان نے چار گول کر کے پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل رہی۔تیسرے کوارٹر میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے مزید دو گول کر کے 1-6 گول سے مقابلہ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت ہے،ہم سچ کیوں نہیں بولتے؟:جسٹس اطہرمن اللہ