نگران کابینہ مشاورت

نگران وزیراعظم کی نگران کابینہ کیلئے مشاورت تیز، متعدد اہم نام زیر غور

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم نے اپنے رفقاء سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اور لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، حفیظ شیخ، احسن بھون، سرفراز بگٹی اور ذوالفقار چیمہ کے نام زیرغور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں نگران حکومت کی کابینہ کیلئے فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی، قاری صداقت علی، احد چیمہ، مشتاق سکھیرا، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف، جگنو محسن، عائشہ رضا فاروق اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا کے نام بھی نگران کابینہ میں بطور وزیر زیرغور ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد