پشاور، یوم آزادی کی خوشی میں ماس ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور شہر میں آزادی کی خوشی میں نوجوانوں کے مابین ریسلنگ اور زور آزمائی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پشاور کے معروف تن سازی کلب ایشین جم اور ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 14 اگست کی مناسبت سے ماس ریسلنگ کے کامیاب مقابلے کرائے گئے جس میں صوبہ بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ نتائج کے مطابق 50 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں ایشین جم کے اسامہ آفریدی، 55 کلو کی کلاس میں سرفراز، 60 کےجی میں عرفان اور 65 کے جی کی کلاس میں عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ماس ریسلنگ میں 100 کلو گرام تک کی کلاس میں مقابلے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع