پولیس اہلکار

پشاور، مختلف تھانوں و پولیس لائنز میں تعینات 41 پولیس اہلکار تبدیل

ویب ڈیسک: پشاور پولیس حکام نے مختلف تھانوں اور پولیس لائنز میں تعینات 41 پولیس اہلکارو ں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جا ری کر دیئے۔ اس سلسلے میں جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ایکٹنگ آفس سپرنٹنڈنٹ سی سی پی پشاور میں تعینات سٹینوگرافر نعمان خان چھٹی پر چلے گئے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 17 کے سبزعلی شاہ کو آفس سپرنٹنڈنٹ سی سی پی پشاور جبکہ اسسٹنٹ مہر گل کو آرمز برانچ سی سی پی پشاور تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ایڈیشنل محرر متھرا اکبر علی کو تبدیل کر کے محرر پو لیس چوکی توحید آباد یکہ توت جبکہ محرر بھانہ ماڑی ارشد علی کو پولیس لائن کلوز کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق کانسٹیبل محمد خان کو جنرل ڈیوٹی پر تھانہ خزانہ، محرر ہشتنگری عابد شاہ کو انچارج پولیس چوکی خیبر بازار، ساجد سیراج کو انچارج چوکی چوک یادگار، طلاء محمد کو پولیس لائنز سے محرر تھانہ مچنی گیٹ اور جعفر خان کو پولیس لا ئنز تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح محمد عزیر ریاض سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے تبادلے و تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا