پولیس افسران کی آوٹ آف ٹرن پروموشن کلعدم قرار

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں محکمہ پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے پولیس افسران کی آوٹ آف ٹرن پروموشن کو کلعدم قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے کیڈٹس اور انسٹرکٹرز کی پرومشن سمیت دیگر صوبے سے آئے پولیس افسران کی پروموشن کو قانونی جبکہ دوسرے صوبوں سے آنے والے پولیس افسران کو واپس بھیجنے کے اقدام کو بھی کلعدم قرار دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے خواتین پولیس افسران کے کیسز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو واپس بھیج دیئے اور ہدایت کی کہ متعلقہ محکمہ خواتین پولیس افسران اور کلاس فور پروموشن کو قانون اور فیصلے کے مطابق دیکھیں۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا