مالی بحران، پشاور یونیورسٹی کیلئے 32 کروڑ روپے جاری

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے تنخواہوں کی مد میں 325 ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے رقم جاری کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مالی بحران کے پیش نظر پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے صوبائی حکومت کو فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے وائس چانسلر کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملازمین کو اگست کی مہینے کیلئے تنخواہیں دینے کے پیسے جاری کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ اعلی تعلیم کی سفارش پر تنخواہوں کیلئے رقم جاری کر دی ہے۔ یہ رقم مالی سال برائے 2023-24 کے بجٹ بک کے تحت جاری کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فنڈز جاری ہونے کے بعد یونیورسٹی کے مالی بحران کا خدشہ وقتی طور پر ٹل گیا ہے۔ اس رقم سے پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی