2 ستمبر ہڑتال، تاجر برادری بھی جماعت اسلامی کی ہمنوا بن گئی

ویب ڈیسک: مہنگائی کیخلاف ہڑتال کی اپیل پر پشاور کی تاجر برادری بھی جماعت اسلامی کی ہمنوا بن گئی۔ ذرائع کے مطابق تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔ پشاور کی تاجر تنظیموں نے 2 ستمبر کو بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال کی اپیل کی حمایت کر دی، تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت تاجروں کے گرینڈ جرگے میں کی گئی جس کی صدارت جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ ایڈوکیٹ نے کی۔
گرینڈ جرگے میں تاجروں کی صوباٸی و مقامی تنظیموں کے رہنماٶں اور عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تاجر تنظیموں نے مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافے کو ملکی معیشت کی پیٹھ میں گھونپا گیا خنجر قرار دیا، جرگے کے شرکاء نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی 2 ستمبر کی ہڑتال کی کال پر تجارتی مراکز بند رکھنے اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور