شمالی وزیرستان گھر پر گولہ

شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جان بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے تھانہ کی حدود گڑیوم گاوں ارسل میں گھر پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا، مارٹر گولہ پھٹنے سے ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی گھر کے مکینوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے