بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ، 50 لاکھ سے زائد جرمانے عائد

ویب ڈیسک: بجلی چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر توانائی کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور، مردان،خیبراور بنوں سمیت دیگر علاقوں میں سینکڑوں کنڈے ہٹائے گئے۔ خیبر پختونخوا میں اب تک 400سے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں جبکہ بجلی چوری کی مدمیں 50لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
ترجمان پیسکو نے بتایا کہ 200 سے زاِئد چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے، متعدد بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کی مزاحمت کے باوجود پیسکو کی جانب سے آپریشن جاری رہے گا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیسکو ٹاسک فورسز کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط:سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کیلئے نئی درخواست دائر