مودی حکومت اداروں کو تباہ

مودی حکومت جمہوری اداروں کو تباہ کر رہی ہے، راہول گاندھی

ویب ڈیسک: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی بی جے پی حکومت بھارت میں جمہوری اداروں کو تباہ کر رہی ہے۔ برسلز پریس کلب یورپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت کے دوران بھارت میں بے تحاشا بے روزگاری بڑھی اور پیسہ صرف چند لوگوں کے ہاتھ میں جا رہا ہے۔
بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بھارت میں چند لوگ ہر بزنس کو کنٹرول کر رہے ہیں، وہ صنعت میں بھی ہیں اور تجارت میں بھی، وہی بندرگاہوں کو بھی کنٹرول کر رہے ہیں اور ایئر پورٹس کو بھی ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی