بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمشنر پشاور کی زیر صدارت گداگری کے خاتمے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ سے بڑی تعداد میں بچے گداگری کیلئے پشاور لائے گئے ہیں جن کو مخصوص ٹھیکے دار استعمال کرتے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گداگری کیلئے استعمال ہونے والے یہ یتیم بچے توجہ نہ ملنے پر منشیات کے عادی بن رہے ہیں.
گداگری کے خلاف اجلاس کے دوران ان بچوں کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے اور مستحق والدین کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار