ورسک روڈ دھماکہ میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

ویب ڈیسک: ورسک روڈ پشاور پر ہونے والے دھماکے کی بی ڈی یو رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ایف سی کے کانوائے پر ورسک روڈ پر ہونے والا دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بی ڈی یو کی جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق بارودی مواد سیمنٹ کے بلاک میں چھپایا گیا تھا، دھماکے میں سیمنٹ کنکریٹ بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور، گندم خریداری پر احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار