پشاور ، چوری کے پیسوں پر دوستوں کے ہاتھوں دوست قتل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں دوستوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ داودزئی میں 2 نوجوانوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتولین کے قاتل قریبی دوست نکلے جس کے بعد واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ مقتول داؤد نے اپنے دوست سجاد کے ہمراہ سسرالیوں کے گھر سے پیسے چوری کیے تھے، چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دیگر 2 دوستوں نے داؤد اور سجاد کا قتل کیا۔ یاد رہے کہ 2 نوجوانوں کا قتل یکم ستمبر کو ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں سورج آگ برسانے لگا، 2 بچے گرمی کی شدت سے جاں بحق