F200413NS30

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 40151 ، 873 جاں بحق

اسلام آباد :چوبیس گھنٹوں میں مزید 1,352 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 1,352 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے مجموعی اموات 873 ہوگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

 مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں کورونا سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوچکی ہیں جس کے مطابق  سندھ میں 268 ، پنجاب میں 252 کورونا کے مریض جاں بحق،  بلوچستان میں 36 ، اسلام آباد میں 7، گلگت میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں ، مجموعی اموات 873 ہوگئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار 937 ہوگئی،سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 15 ہزار پانچ سو نوے ہوگئی۔