پشاور، جماعت اسلامی کا دھرنا شروع، پنڈال سج گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مہنگائی سمیت پیٹرول اور بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی کا تین روزہ دھرنا پشاور میں شروع ہو گیا ہے جس کیلئے گورنر ہاﺅس کے سامنے پنڈال سجج گیا۔ صوبائی ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دھرنا میں صوبہ بھر سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں.
دھرنا سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، پروفیسر ابراہیم اور جنرل سیکرٹری عبدالواسع سمیت دیگر قائدین دھرنا میں شریک ہیں۔ یاد رہے کہ پشاور میں دھرنا پیٹرول، بجلی بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف تین روز تک جاری رہے گا۔
صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پشاور میں ہونے والے دھرنا میں خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، مہنگائی کے خلاف گورنر ہاﺅس کے سامنے دھرنا رات گئے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا