خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری دے دی اور اس سلسلے میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے 15 سیکرٹریز سمیت 25 آفیسرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے 25 آفیسرز کے تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق ڈاکٹر عمبر علی سیکرٹری ہاﺅسنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر امتیاز حسین سیکرٹری فنانس، ذوالفقار علی شاہ سیکرٹری انڈسٹری، محمود حسن سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن، محمد ادریس سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جبکہ محمد ایاز، عمار آفاق، رشید خان کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مطابق محمد ضیاءالحق سیکرٹری ٹرانسپورٹ، انیلہ محفوظ درانی سیکرٹری زکوٰة و عشر، ارشد خان سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، محمد اسرار سیکرٹری لائیو سٹاک اور مطہر زیب سیکرٹری سی آر تعینات کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد طاہر اورکزئی سیکرٹری ایریگیشن، داﺅد خان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، شاہد سہیل سیکرٹری پبلک ہیلتھ، محمد بختیار سپیشل سیکرٹری زراعت، مطیع اللہ ، عبدالباسط، احسان اللہ، محمد عابد کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا جبکہ ظریف المانی سیکرٹری فوڈ، عنایت اللہ سیکرٹری ریلیف اور ناصر احمد سیکرٹری انرجی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا