کروڑوںروپے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے 2افرادباڑہ سے بازیاب

ویب ڈیسک:پشاورکینٹ پولیس نے کروڑوں روپے تاوان کیلئے اغواء کیے گئے ٹرانسپورٹر سمیت دودوستوں کی بازیابی کیلئے باڑہ میں چھاپہ مار کردونوں مغویوں کوبحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ مرکزی اغواء کار اور ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا،اغواء کاروں نے مغویوںکو 10روز سے زنجیروں میں جکڑ کررکھا تھا جبکہ ایک مغوی چندروزقبل موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔
اغواء کار مغویوں پرتشدد کرکے ان کی ویڈیوز گھروالوں کو بھیجتے کر انہیں رقم فراہمی کیلئے بلیک میل کرتے تھے۔ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6ستمبر کو نامعلوم اغواء کاروں نے ٹرانسپورٹ تاجر حکیم خان عرف سہیل کو دو دوستوں سید گل اورامان اللہ سمیت تھانہ سربند کے علاقے اچینی ڈبل روڈ سے گاڑی میں ڈال کر اغواء کرلیا تھا جبکہ بعدازاں مغویوں میں سے امان اللہ موقع پاکر فرار ہوگیاتھا
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مغویوں کو باڑہ کے علاقے میں چھپایاگیا ہے جس پر باڑہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر ایک کھنڈر نما گھر سے باقی دونوں کو بازیاب کرایاگیا۔ ملزمان موبائل فون پر مغویوں کے ورثاء سے 10 کروڑتاوان کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ مغوی حکیم خان کے بھائی فرانس اور اٹلی میں ہوتے ہیں اورفرانس میں ایک اغواکارکا رشتہ دار بھی ہے،پولیس نے ماسٹرمائنڈ جمشید ولد مینہ وال ساکن کوکی خیل ضلع خیبر کو گرفتا کرلیاجس نے دیگر ملزموں کی نشاندہی بھی کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  حماس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قرار دیدیا