سکھ رہنماء قتل، امریکا کا بھارت سے تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکا نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے اور ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس پر بھارت اور کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں، بھارت سکھ رہنماء قتل کیس میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے اور قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے، یہ بات اہم ہے کہ سکھ رہنماء قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔
قبل ازیں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واضح کیا تھا کہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات باعث تشویش ہیں، امریکی تشویش کے باوجود امریکا اور کینیڈا کے درمیان معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکا نے بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ ترین سطح پراٹھایا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ تحقیقات آگے بڑھے اور قتل میں ملوث افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار