تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ، پیسکو خسارہ 110 ارب روپے سے متجاوز

ویب ڈیسک: ملازمین کی تنخواہوں میں 2سوفیصد اضافہ کے بعد پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کاسالانہ خسارہ 110ارب روپے سے تجاوزکر گیا ہے ذرائع کے مطابق پیسکو کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ایک ایسے وقت کیا گیاہے جب اس ادارے کی نجکاری پر غور ہورہا ہے اس ضمن میں کل وزارت نجکاری بورڈ کے ڈائریکٹرز پیسکو کا دورہ کررہے ہیں
جس کیلئے تمام تفصیلات جمع کرنے کا ہدف دیاگیا ہے اس لئے تنخواہوں میں اچانک اضافہ پر تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں واضح رہے کہ نئے اضافہ کے بعد پیسکو کے گریڈ ایک سے19سکیل کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں تاہم اس کے مقابلے میں پیسکو کی آمدن میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ادارے کو شدید مالی خسارے کا سامناہے ذرائع کے مطابق خسارہ زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ساتھ پیسکو کی نجکاری کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے اورکل ہونے والے مجوزہ اجلاس میں اس جانب مزید پیش رفت کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا