FlourMill

خیبر پختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کی صوبے بھر میں ہڑتال

پشاور: ہڑتال کے باعث خیبر پختونخوا کے تمام فلور ملز بند ہیں، فلور ملزایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فراہمی پر ظالمانہ پابندی عائد کی گئی ہے،پنجاب حکومت نے غیر قانونی پابندی عائد کی ہے چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن.

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ہے، جب تک پنجاب کی جانب سے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی ختم نہیں کی جاتی فلور ملز بند رہے گی، خیبر پختونخوا کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے،صوبے میں فلور ملز کے پاس گندم نہ ہونے کے برابر ہیں، فلور ملز بندش کی وجہ سے ہزارو مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا رفح پر حملہ،بچوں سمیت 26فلسطینی شہید