اسرائیل کی بری فوج ٹینکوں کیساتھ غزہ میں داخل،شدید بمباری جاری

ویب ڈیسک: 24 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد اسرائیل کی بری فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں کیساتھ غزہ میں داخل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ اسرائیلیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں پمفلٹ کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر غزہ سے نکلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم حماس نے اسرائیلی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 13 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے کم از کم 13 یرغمالی اسرائیل کی بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ