خیبر، بلدیاتی نمائندگان اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں بلدیاتی نمائندگان اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور، بلدیاتی نمائندگان نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فنڈز و دفاتر سمیت دیگر حقوق دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں جمرود، لنڈی کوتل اور باڑہ کے ویلیج، نیبر ہوڈ، تحصیل چیئرمین و کونسلرز نے تاریخی باب خیبر سے جمرود پریس پریس کلب تک احتجاج مظاہرہ کیا۔ نمائندگان نے کالے جھنڈے و پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر انکے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
مظاہرہ جمرود باب خیبر سے شروع ہوتا ہوا ہجوم کی شکل میں جمرود پریس کلب تک پہنچا ، بعد ازاں جمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی نمائدگان عزیز اللہ آفریدی ،حاجی عبدالمنان مند وخیل اور اختیار بادشاہ و دیگر نے کہا کہ کے دسمبر 2021 میں ضم اضلاع میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی فنڈ جاری نہیں ہوئے جس سے نا صرف بلدیاتی نمائدگان کو مسائل کا سامنا ہے بلکہ مقامی ابادی بھی سہولیات سے محروم ہے۔
آخر میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر موجودہ احتجاج و پریس کانفرنس کے بعد مسائل حل نہیں ہوئے تو اگلے مرحلے میں احتجاج کو مزید توسیع کر کے گورنر ہائوس و وزیراعلیٰ ہاؤس تک بڑھا دینگے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا