سعودی عرب نے12ہزارجعلی پاکستانی پاسپورٹ بھجوادیئے

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12ہزار سے زیادہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ کو بھجوا دیئے ہیں۔ افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹس کے اجراء کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اور ایف آئی اے کے سینئر افسروں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل بیانات مسترد، تجارتی پابندی برقرار رہے گی، ترکیہ