پی ٹی آئی کے سابق وزیر ارباب شیر علی کے گھر پر واپڈا اور پولیس کا چھاپہ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھر پر واپڈا اور پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ سابق ایم این اے نے کنڈا لگا کرغیر قانونی بجلی استعمال کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے متن میں کہا گیاہے کہ ارباب شیر علی کے گھر بجلی کا کنڈا لگا تھا اور بجلی کی چوری میں ملوث پائے گئے۔
درج ایف آئی آر کےمتن کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے گھر میں بجلی چوری کی فوٹیج یو ایس بی میں محفوظ کی گئی ہے۔ مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ایم این اے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ