پشاور، موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل، تفتیش شروع کردی گئی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں باچا خان گرلز ڈگری کالج کے قریب رہزنوں نے ایک شخص کو قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیا، موبائل چھیننے کا یہ اقدام اس قدر اچانک تھا کہ موبائل کا مالک سنبھل ہی نہ سکا۔
موبائل چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے جس میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک شہری فون پر بات کر رہا ہوتا ہے اور موٹر سائکل سوار رہزن شہری سے موبائل چھین لیتے ہیں.
پولیس ذرائع کے مطابق موبائل چھیننے کی فوٹیج موصول ہو گئی ہے اور اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر