پشاور، نگران وزیر اعلیٰ کا ادارہ برائے ذہنی صحت ہسپتال کا افتتاح

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے ادارہ برائے ذہنی صحت ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ادراہ برائے ذہنی صحت ہسپتال پراجیکٹ پر 2013 میں کام شروع ہوا تھا۔
اس ہسپتال 225 بیڈ، سٹی سکن مشین، ایکسرے مشین اور دیگر جدید آلات سے لیس ہے۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ہسپتال نگران حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ پشاور:ہاسپٹل میں اپنے نوعیت کے 7 کے قریب سائیکاٹری او پی ٹی ہونگے۔
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ بچوں، بوڑھوں، معذور افراد اور خواتین کیلئے الگ ڈاکٹر ہونگے، محدود وسائل میں ہسپتالوں کو بہتری کی طرف لے جائینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی برائیوں،مسائل سے ذہنی مریضوں میں دن بدن اضافہ پایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ادارہ برائے ذہنی صحت ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غور