پشاور پولیس سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے متحرک

ویب ڈیسک: پشاور پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور امن و امان کو مزید بہتر بنانے لیئے کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان کارروائیوں میں اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں کار لفٹر، سٹریٹ سنیچرز اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوا، تھانہ بڈبیر تھانہ ارمڑ اور تھانہ یکہ توت میں کارلفٹر ، موبائل سنیچرز اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک سنیچر ہلاک تین زخمی جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برامد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید