پشاور، لڑکیوں کے سکولز میں فوٹوگرافی پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے سکولز میں فوٹوگرافی پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تقاریب میں بھی مرد افسروں کو نہ بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فی میل محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کے پیشِ نظر کیا گیا، گرلز سکولز میں کسی بھی پروگرام کیلئے صرف فیمیل آفیسرز کو دعوت دی جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے اعلامیہ میں نہ صرف لڑکیوں کے سکولز میں فوٹوگرافی پر پابندی لگا دی گئی ہے بلکہ اس کے ساتھ لڑکیوں کے سکولوں میں کسی بھی مرد آفیسر کو نہ بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
فی میل سکولوں کے اندر تقاریب میں کسی کو بھی فوٹوگرافی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی